نوٹ پر لگائی جائے لالو اور کرپوری ٹھاکرکی تصویر

0
The Financial Express

نئی دہلی (ایجنسیاں) :ہندوستانی کرنسی پر گنیش-لکشمی کی تصویر لگانے کے مطالبے کے بعد اب راشٹریہ جنتا دل کے سپریمو لالو یادو اور کرپوری ٹھاکر کی تصویر لگانے کا مطالبہ بھی اٹھنے لگا ہے۔ بہار آر جے ڈی کے ریاستی جنرل سکریٹری ارون کمار نے کہا کہ لالو یادو اور جننائک کرپوری ٹھاکر کی تصویر ہندوستانی کرنسی پر لگائی جائے، تاکہ ہندوستانی روپے کی گراوٹ بندہو۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے ہندوستانی کرنسی کو اٹھانے کے لیے نوٹوں پر لکشمی اور گنیش جی کی تصویر لگانے کا مطالبہ کیا ہے، اسی طرح میرا مطالبہ ہے کہ ایک طرف گاندھی جی اور دوسری طرف لالو اور جننائک کرپوری ٹھاکر کی تصویر ہو۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے ریلوے میں نظام چل رہا تھا، لالو جی کے وزیر ریلوے بنتے ہی وہ ختم ہو گیا اور ریلوے منافع میں چلنے لگی۔ اس طرح ہمارا ماننا ہے کہ اگر لالو اور کرپوری ٹھاکر کی تصویر ہندوستانی کرنسی پرلگے گی تو روپے کی قدر میں جوگراوٹ آرہی ہے اور وہ ڈالر کے مقابلے میں 82 روپے کچھ پیسے ہوگیا ہے، یہ گراوٹ بندہو جائے گی اور ہندوستانی کرنسی ڈالرکے مقابلہ میں مضبوط ہوگی ۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیریوال بدھ کو ہندوستانی کرنسی پر لکشمی اور گنیش جی کی تصویر لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھاکہ اس سے معیشت کی حالت بہتر ہوگی۔ انہوں نے کہا تھاکہ ملک کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے ’دیوی دیوتاو¿ں کے آشیرواد‘کی ضرورت ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS