تعلیمی دنیا كو نئی سوغات، وزیر اعظم كے هاتهوں كل ایك یونیورسٹی كی بنیاد، جانیں شهر كا نام

0
Image: Amar Ujala

نئی دہلی،(یو این آئی): وزیر اعظم نریندر مودی منگل کے روز اتر پردیش کے علی گڑھ میں راجہ مہندر پرتاپ سنگھ ریاستی یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعظم سنگ بنیاد رکھنے کے بعد عوام سے خطاب بھی کریں گے۔ وہ اتر پردیش ڈیفنس انڈسٹریل کوریڈور کے علی گڑھ نوڈ اور راجہ مہندر پرتاپ سنگھ ریاستی یونیورسٹی کے ماڈلوں کی نمائش کا بھی معائنہ کریں گے ۔ یہ یونیورسٹی عظیم مجاہدآزادی ، ماہر تعلیم اور سماجی مصلح راجہ مہندر پرتاپ سنگھ کے اعزاز میں قائم کی جا رہی ہے۔ یہ یونیورسٹی علی گڑھ کی تحصیل کول گاؤں لودھا اور گاؤں موسیپور کریم جرولی میں 92 ایکڑ سے زائد رقبے پرتعمیر کی جارہی ۔ علی گڑھ بلاک کے 395 کالج اس یونیورسٹی کے ماتحت ہوں گے ۔
اتر پردیش میں اتر پردیش ڈیفنس انڈسٹریل کوریڈورکے قیام کا اعلان وزیر اعظم نے 21 فروری 2018 کو لکھنؤ میں منعقد اتر پردیش انوسٹرکانفرنس کے افتتاح کے دوران کیا تھا ۔ ڈیفنس انڈسٹریل کوریڈور کے چھ نوڈ- علی گڑھ ، آگرہ ، کانپور ، چترکوٹ ، جھانسی اور لکھنؤ کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔ علی گڑھ- نوڈ کے سلسلے میں زمین کی الاٹمنٹ کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور 19 فرموں کو اراضی الاٹ کی گئی ہے ، جو اس کی ترقی کے لیے 1245 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کریں گی۔
مسٹر مودی کے پروگرام کے پیش نظر علی گڑھ ضلع کی سرحد میں باہر سے آنے والی بڑی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی رہے گی۔ اس کے لئے ضلع کی سرحد سے منسلک بلن شہر، کاس گنج، ہاتھرس اور متھرا کے افسرن سے بات چیت کی گئی ہے۔ شہ رکے اندر بھی پروگرام کے اختتام تک کچھ راستوں پر غیر ضروری گاڑیوں کی آمدورفت پر پابند رہے گی۔ یہ انتظام صبح سات بجے سے پروگرام ختم ہونے تک جاری رہیں گے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو یہاں آکر تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔ اس سے پہلے مسٹر یوگی پروگرام کی تیاریوں کا یہاں آخر جائزہ لے چکے ہیں۔ نائب وزیر اعلی ڈاکٹر دنیش شرما بھی نورنگ اآباد واقع ایس جے ڈی پبلک اسکول میں ٹیچروں کے ساتھ میٹنگ کر کے انہیں ریلی کے مقام پر پہنچنے کے لئے مدعو کریں گے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS