کورونا سے متاثرہ شخص نے اہلیہ اور بیٹیوں سمیت خودکشی کرلی

0
image:indiatoday

چامراج نگر: (یو این آئی) کرناٹک میں چامراج نگر ضلع کے مکاناہلی گاؤں میں کورونا وائرس ( کورونا-19) سے متاثرہ شخص نے اپنی اہلیہ اور دو بیٹیوں کے ساتھ خودکشی کرلی۔ پولیس نے بدھ کے روز بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت مہادیوسوامی،اس کی اہلیہ منگلما اور دو لڑکیوں گیتا اور شروتی کے طور پر ہوئی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ مہا دیواسوامی کورونا سے متاثر ہونے کے بعد ہوم آئیسولیشن تھا۔ اسے ڈرتھا کہ یہ انفکشن ان کے کنبہ کے افراد میں بھی پھیل سکتا ہے اور اس کے علاوہ مالی حالت خراب ہونے کی وجہ سے اس نے اتنا بڑا قدم اٹھایا۔
اس واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور اس سلسلے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS