لکھنؤ کے حضرت گنج کے ہوٹل میں صبح 7.30 بجے زبردست آگ لگی ، دو کی موت، کئی لوگوں کی حالت نازک

0

ئی دہلی (ایجنسی) : پیر کی صبح حضرت گنج کے سلطان گنج علاقے میں واقع لیوانہ ہوٹل میں زبردست آگ لگ گئی۔ آگ میں جھلسے لوگوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہوٹل کے اندر سے ابھی تک 20 سے زائد افراد کو نکالا جا چکا ہے۔ دو افراد کی موت ہو چکی ہے۔ فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں موقع پر آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ بہت سے لوگ دھوئیں کے درمیان کمروں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ بہت سے لوگ دم گھٹنے سے بیہوش ہو چکے ہیں۔کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ اطلاعای کے مطابق پیر کی صبح تقریباً 7.30 بجے حضرت گنج کے سلطان گنج علاقے میں واقع لیوانہ ہوٹل میں زبردست آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہوٹل کے اندر سے اب تک 20 سے زائد افراد کو نکالا جا چکا ہے۔ کچھ لوگوں کو بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ دھوئیں میں دم گھٹنے سے کئی لوگ بے ہوش ہو گئے ہیں۔ فائر بریگیڈ کا عملہ بھی بے ہوش ہو گیا ہے۔ اب تک 20 کے قریب افراد کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔ 15 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ تیسری منزل پر آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ تقریباً 6 مزید ایمبولینسیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS