نئی دہلی :(ایجنسی) اس ملک کو آزاد کرانے میں مسلم قائدین نے بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں۔ شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی سے لیکرمولانا محمود حسن دیوبندی رحمۃ اللہ علیہم تک کے علماء نے اپنےخون جگر سے اس ملک آبیاری وآب پاشی کی تھی ،لیکن ان تمام قربانیوں کے باوجود مسلمانوں کو غلط نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے۔ا ن خیا لات کا اظہار مدرسہ دارالعلوم دہلی کے مہتمم اور عیدگاہ والی مسجد منڈولی کے امام وخطیب مولانا نسیم احمد قاسمی نے کیا۔
دراصل دارالعلوم دہلی منڈولی دہلی میں یوم آزادی کی مناسبت سے ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت مدرسہ کے مہتمم نے کی اور نظامت کے فرائض حافظ محمد نعیم الدین صاحب استاذ مدرسہ ہذا نے انجام دیا،جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے سماجی کارکن اور سیاسی لیڈر گلاب ربانی نے شرکت کی اور انھوں نے متعدد مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے اہل مدارس کو بہت سے مشورے دیے ۔ انھوں نے کہا کہ اہل مدارس کو ملک کے جانثاروں کو یاد کرنا چاہیے۔ اس کے دوفائدے برآمد ہوں گے۔ حکومتی سطح پر بات جائے گی اور مدرسے کے بچے مجاہدین سے سبق حاصل کریں گے۔پروگرام کا آغازآفتاب سلمہ کی تلاوت قرآن اور حافظ محمد معراج استاذ مدرسہ ہذا کی نعمت پاک سے ہوا۔ درمیان پروگرام میں عزیزم اشرف نے ملک کے موجودہ حالات اپنی تقریر پیش کی، اور دیگر طلبہ نے اپنا اپنا پروگرام پیش کیا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS