نئی دہلی: جامعہ ملیہ السلامیہ کے سابق طالب علم اکھل شیوران چین میں ہونے والے ایشیائی کھیلوں میں بھارت کی پچاس میٹر رائفل تھری پی مرد زمرے کی گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیم کا حصہ ہیں۔
بھارت کی اکھلیش شیران، ایشوریہ تومر اور سوپنل کسلے کی پچاس میٹر رائفل تھری پی مرد ٹیم نے جمعہ کے روز ایشائی کھیلوں میں عالمی ریکارڈ کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا ہے۔ میڈیا کے نام جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ملک اور خاص طور پر جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی) کے لیے بڑے فخر کی بات ہے کیونکہ اکھل شیراون یونیورسٹی کے سابق طالب علم ہیں۔ انہوں نے دو ہزار سترہ میں ایم بی اے کی تعلیم مکمل کی تھی۔
اس موقع پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانلسر پروفیسر نجمہ اختر (پدم شری) اور پرو وائس چانسلر پروفیسر (ڈاکٹر) اقبال حسین نے اکھل کو اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ ملک کے لیے مزید تمغے لانے کے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہیں گے۔
مزید پڑھیں:
لالو پرساد یادو کی آنند موہن کو نصیحت، ذہانت اور چہرہ دیکھنے کی صلاح
پروفیسر وسیم خان، ڈائریکٹر، گیمز اینڈ اسپورٹس، جے ایم آئی نے بھی اکھل کو ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس سے قبل، اس نے 2023 آئی ایس ایس ایف ورلڈ شوٹنگ چیمپیو میں بھی گولڈ جیتا تھا۔