پوار-فڑنویس میں رسمی ملاقات ہوئی: ملک

0

اورنگ آباد،  (یو این آئی) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے ترجمان اور مہاراشٹر حکومت میں اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے منگل کے روز کہا کہ ریاست میں اپوزیشن لیڈر دیویندر فڑنویس اور این سی پی سپریمو شرد پوار کے درمیان ملاقات ’رسمی طور پر‘ ہوئی تھی۔

مسٹر ملک نے کہا کہ جب مسٹر پوار اسپتال میں تھے تو ان کی عیادت کے لیے کئی افراد ان سے ملنے آتے تھے۔ اسی طرح مسٹر فڑنویس نے بھی رسمی طور پر ان سے ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ مہاراشٹر کی روایت ہے کہ برسراقتدار اور اپوزیشن پارٹیاں دشمنوں کی طرح برتاؤ نہیں کرتی ہیں۔ یہاں پر ذاتی رشتے نبھائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ ان دونوں رہنماؤں کی ملاقات سیاست سے متاثر تھی

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS