دہلی کے مکھرجی نگر علاقے میں واقع کوچنگ سینٹر میں آگ لگی

0

نئی دہلی، (یو این آئی) قومی دارالحکومت کے مکھرجی نگر علاقے میں بترا سنیما کے قریب ایک کوچنگ انسٹی ٹیوٹ میں جمعرات کی دوپہر آگ لگ گئی۔
فائر ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر اتل گرگ نے بتایا کہ رات 12.27 بجے کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کی عمارت میں آگ لگنے کی اطلاع فون پر ملی، جس کے فوراً بعد فائر بریگیڈ کی 11 گاڑیاں جائے واقع پر بھیجی گئیں اور بچاؤ آپریشن شروع کیا گیا۔
انھوں نے بتایا کہ طلبہ کو بچانے کے لیے انھیں رسی کی مدد سے کثیر المنزلہ عمارت سے نیچے اتارنا پڑا۔ جائے واقع پر آگ بجھانے کا کام اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS