شاردا یونیورسٹی کے امتحانی پرچے میں ہندوتو اور فاشزم کی مماثلت پر ہنگامہ

0

نئی دہلی (ایجنسیاں) شاردا یونیورسٹی میں بی اے پولیٹیکل امتحان کے پرچے میں ایک سوال کو لے کر بڑا ہنگامہ شروع ہو گیا ہے۔جانکاری کے مطابق سوالیہ پرچہ میں پوچھا گیا ہے کہ کیا آپ ہندوتو، فاشزم اور نازی ازم میں مماثلت پاتے ہیں؟ اب یونیورسٹی کے امتحان کا پیپر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ بی جے پی کا الزام ہے کہ یہ سوالنامہ ایک مسلم ٹیچر نے تیار کیا ہے۔ دوسری جانب اس معاملے میں شاردا یونیورسٹی نے سوالیہ پرچہ تیار کرنے والے ٹیچر کو فوری طور پر معطل کر کے فوری طور پر سہ رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی، یہ واقعہ جمعہ کا بتایا جا رہا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق شاردا یونیورسٹی میں بی اے پولیٹیکل سائنس کے پرچہ میں کہ وہ فاشزم/ نازی ازم اور ہندوتو کے درمیان مماثلت لکھنے کو کہا گیا تھا۔ جس کے بعد اس معاملے نے ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔شاردا یونیورسٹی کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ افسوس ہے کہ ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس میں سماجی انتشار کو ہوا دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیاکہ یونیورسٹی ہر اس نظریے کے خلاف ہے جو ہماری قومی شناخت اور ثقافت کو داغدار کرتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS