غزہ،(یو این آئی): غزہ کی پٹی میں حماس اور اسرائیل کی جنگ میں چار روزہ جنگ بندی آج سے نافذ ہو گئی ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی نے جمعہ کے روز اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔
حماس اور اسرائیل کے درمیان تقریباً سات ہفتوں سے جاری جنگ میں پہلی بار انسانی امداد رسانی کا آغاز ہو گیا ہے۔ توقع ہے کہ حماس کی طرف سے آج 13 یرغمالیوں کے ایک گروپ کو رہا کیا جائے گا، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، اور جنگ سے متاثرہ غزہ کی پٹی کے لیے امداد رسانی میں اضافہ ہوگا۔
مزید پڑھیں: تین روز میں اسرائیل کی 60 فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا: القسام بریگیڈز
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ بندی صبح سات بجے (بین الاقوامی وقت کے مطابق صبح پانچ بجے) شروع ہوگئی تھی۔ جنگ بندی کے تحت فلسطینی قیدیوں کو بعد میں اسرائیلی جیلوں سے رہا کیا جانا ہے۔