ڈاکٹر کفیل احمد سمیت پانچ لوگوں کے خلاف معاملہ درج، جانیئے پورا معاملہ

0

نئی دہلی: بی آر ڈی میڈیکل کالج گورکھپور کے سابق ڈاکٹر کفیل خان اور ان کی کتاب کی اشاعت پر پانچ نامعلوم لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس کا کچھ متن مبینہ طور پر اتر پردیش حکومت کے خلاف ہے۔ لکھنؤ کے تاجر منیش شکلا نے ڈاکٹر کفیل خان کے خلاف شکایت درج کرائی ہے، جس میں انہوں نے الزام لگایا ہے کہ اس کتاب کے ذریعے ریاستی حکومت کو گرانے اور مرکز کے خلاف باتیں کہی گئی ہیں۔

اس بارے میں معلومات دیتے ہوئے لکھنؤ کے کرشنا نگر تھانے کے اسٹیشن انچارج جتیندر پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ ڈاکٹر کفیل خان اور پانچ نامعلوم لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ کرشنا نگر کے تاجر منیش شکلا کی شکایت پر پولیس نے آئی پی سی کی مختلف دفعات اور پریس اینڈ بک رجسٹریشن ایکٹ کی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

مزید پڑھیں: تلنگانہ کے نئے وزیر اعلی ہوں گے ریونت ریڈی، 7 دسمبر کو لیں گے حلف

مزید پڑھیں: جے پور میں کرنی سینا کے سربراہ کا گولی مار کر قتل، لارنس بشنوئی گینگ نے ذمہ داری لی

معلوم ہوکہ ڈاکٹر کفیل خان 2017 میں ایک طبی سہولت میں مبینہ طور پر آکسیجن کی کمی کے باعث بچوں کی موت کے بعد سرخیوں میں آئے تھے۔ اس کیس میں ڈاکٹر کفیل خان اور دیگر ڈاکٹروں کو بھی ملزم بنایا گیا تھا۔ جس کے بعد حکومت نے انہیں معطل کر دیا۔ اس معاملے میں ان کے خلاف گورکھپور تھانے میں کئی مقدمات درج ہیں۔ ان دنوں وہ اپنی کتاب کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ اس کتاب میں انہوں نے گورکھپور آکسیجن واقعہ کا بھی ذکر کیا ہے اور آکسیجن کی کمی کے بارے میں بھی بتایا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS