تیر تھراج پشکر پروگرام میں جوتا پھینکنے اور ہنگامہ کرنے پرپانچ خلاف معاملہ درج

0

اجمیر:(یو این آئی) راجستھان کے تیرتھراج پشکر میں اجمیر کے قریب پولس نے کرنل کروڑی سنگھ بینسلا کی ہڈیوں کے وسرجن پروگرام میں جوتے پھینکنے اور نعرے لگانے کے معاملے میں پانچ ملزمان کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔
پشکر تھانہ انچارج ڈاکٹر رویش کمار سنواریہ نے یہ شکایت درج کرائی ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق پشکر میلہ گراؤنڈ میں لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کی موجودگی میں ریاستی وزیر کھیل اشوک چندنا کے خطاب کے دوران سابق نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ کی حمایت میں نعرے لگاتے ہوئے کچھ نوجوانوں نے چپلیں پھینکیں، ہنگامہ کیا۔
اس معاملے میں کرنل کروڑی سنگھ بینسلا کے بیٹے وجے بینسلا نے منگل کو اجمیر میں ایک پریس کانفرنس میں اس واقعہ پر دکھ کا اظہار کیا اور گجر برادری کو داغدار کرنے پر افسوس کا اظہار کیا اور پولیس انتظامیہ سے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
خیال کیا جاتا ہے کہ اس بیان کے بعد ویڈیو گرافی کی بنیاد پر پولیس نے ملزم گوپال گجر، گردھاری، سنور لال گجر، وکی اور جگمل گرجر کے خلاف مقدمہ درج کیا اور پچیس دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کی۔ پولیس ویڈیو گرافی اور تصاویر کی بنیاد پر اجلاس میں ہنگامہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS