کچن میں موجود چند ایسی چیزیں‘ جنہیں اب پھینک دینا چاہیے

0

اگرچہ آپ اپنے باورچی خانے میں بہت زیادہ وقت صرف کرتے ہیں، اور یہ زیادہ وقت آپ کچن کی صاف صفائی میں نہیں بلکہ کھانے پکانے میں لگاتے ہیں- لیکن کچھ وقت آپ کو کچن میں رکھی پرانی اشیا اور برتنوں کو بھی دینا چاہیے تاکہ پتہ چل سکے کہ اب یہ قابلِ استعمال ہیں بھی کہ نہیں- جی ہاں! کچھ چیزوں کو کچن سے باہر نکالنے کا وقت آچکا ہوتا ہے جبکہ ہمیں انہیں مستقل استعمال کر رہے ہوتے ہیں اور یہ ہماری صحت کو نقصان پہنچا رہی ہوتی ہیں- آپ کے باورچی خانے میں موجود اشیاء ممکنہ طور پر بیکٹیریا سے بھری ہوئی ہوسکتی ہیں۔ چاہے آپ انہیں تھوڑی دیر کے لیے ہی کیوں نہ استعمال کریں یہ آپ کی صحت کو نقصان پہنچا سکتی ہیں- ایسی ہی چند اشیا کی فہرست مندرجہ ذیل میں موجود ہے-
پرانے برتن:اگر آپ کے پاس کوئی ایسے برتن ہیں جو اب ٹوٹنے کے قریب ہیں یا پھر انتہائی خراب ہوچکے ہیں جیسے چاقو یا چھری وغیرہ اور آپ انہیں لمبے عرصے سے استعمال کر رہے ہیں تو اب انہیں تبدیل کرنے کا وقت ہے- یہ چیزیں درحقیقت صحت کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں- اگر ان پر برتنوں پر کہیں ربڑ ہوگا تو اس کے ٹکڑے آپ کے کھانے میں شامل ہوسکتے ہیں- یا پھر لکڑی کے چمچ کی لکڑی بھی پرانی ہونے کی وجہ سے ٹوٹ کر کھانے میں گر سکتی ہے اور دم گھٹنے تک کا سبب بن سکتی ہے-
ا سفنج:پرانےاسفنج بیکٹیریا کی افزائش گاہ ہیں اور اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو انہیں جلدی سے تبدیل کرنا چاہیے۔ ورنہ ان پر موجود بیکٹیریا دوسری چیزوں میں بھی شامل ہوسکتے ہیں اور زیادہ آلودگی کا سبب بن سکتے ہیں-
کٹنگ بورڈز:جب آپ اپنے کٹنگ بورڈز کو زیادہ استعمال کرتے ہیں، تو کٹنگ بورڈز میں موجود سوراخوں کو صاف کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اور اس کا مطلب یہ ہے کہ بیکٹیریا وہاں بسنے کے قابل ہو جاتے ہیں۔ لہٰذا، اگر آپ کے پاس بھی ایسے کٹنگ بورڈز ہیں، تو آپ کو انہیں باہر پھینکنے اور کچھ نئے خریدنے پر غور کرنا چاہیے۔
کھانا پکانے کا تیل:صرف برتن وغیرہ ہی نہیں بلکہ کچھ کھانے کے آئٹم بھی کچن میں رکھے رکھے ناقابلِ استعمال ہوجاتے ہیں- جیسے کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ زیتون کا تیل کھلنے کے بعد صرف تین ماہ تک قابل استعمال رہتا ہے؟ کچھ تیل یقینی طور پر اس سے زیادہ دیر تک چلتے ہیں لیکن یہ چیک کرنا ہمیشہ اچھا ہے کہ آیا آپ کا تیل ابھی بھی تازہ ہے یا نہیں۔
مصالحے:ہم سجھتے ہیں کہ مصالحے ہمیشہ ترو تازہ رہتے ہیں اور جب چاہے انہیں استعمال کیا جاسکتا ہے- لیکن ایسا بالکل نہیں ہے کیونکہ مصالحوں کی زندگی بھی بہت زیادہ طویل نہیں ہوتی- دو یا تین سال بعد ان کا ذائقہ بھی ختم ہو سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS