1665۔ انگلینڈ کے حکمراں چارلس دوئم نے نیدرلینڈ پرحملے کا اعلان کیا۔
1788۔ کلکتہ گزٹ ، جسے آج مغربی بنگال حکومت کا گزٹ کہا جاتا ہے ، کی پہلی اشاعت ۔
1858۔ جے پی واکر کلکتہ سے 200 سزا یافتہ افراد کے ساتھ انڈومان جزائر میں نئی بستی بسانے کیلئے روانہ ہوئے ۔ ان میں سے بیشتر 1857 کے غدر میں شرکت لینے کے ضمن میں قصوروار قرار دے ئے گئے تھے ۔
1865۔ ابراہیم لنکن نے امریکہ کے صدر کی دوسری مدت کار کا آغاز کیا۔
1879۔ خواتین کو اعلی تعلیم دینے کے لئے بیتھن کالج کا قیام عمل میں آیا۔ یہ برطانیہ سے باہر برطانوی سامراج کا پہلا خاتون کالج تھا۔
1894۔ چین کے شنگھائی میں زبردست آگ لگنے سے 1000 سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
1913۔ ولسن امریکہ کے 28 ویں صدر بنے ۔
1930۔ فرانس میں آئے بھیانک سیلاب میں تقریباً 700 لوگوں کی موت ہوئی۔
1944۔ امریکہ نے برلن پر پہلی مرتبہ بمباری کی۔
1951۔ راجدھانی دلی میں پہلے ایشیائی کھیلوں کا انعقاد۔
1961۔ ملک کے پہلے طیارہ بردار جہاز آئی این ایس وکرانت کو پانی میں اتارا گیا۔
1970۔ فرانس کی آبدوز جنوبی شہر تولون کے نزدیک سمندر میں ڈوبی اور اس پر سوار تمام 57 افراد ہلاک ہوگئے ۔
1977۔ رومانیہ میں بھیانک زلزلے میں تقریباً1541 افراد ہلاک ہوئے ۔
2001۔ لندن میں بی بی سی ٹیلی ویژن سینٹر کے سامنے ایک طاقت ور بم دھماکے میں 11 افراد زخمی ہوئے ۔
2001۔ طالبان نے مورتیوں کو خریدنے کی ایران کی پیشکش ٹھکرائی۔
2012۔ ولادیمیر پتن نے روس کے صدر کا انتخاب جیتا۔
2013۔ عرا ق میں ہوئے حملے میں 40 شامی فوجیوں کی موت ہوئی۔ (یو این آئی)
ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 4 مارچ کے اہم واقعات ۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS