1915l اٹلی کے ایوی جانو شہر میں آئے بھیانک زلزلہ میں 30ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے تھے ۔
1926l مشہور پروڈیوسر اور ڈائریکٹر شکتی سامنت کی پیدائش ہوئی۔
1932l دنیا کے سب سے بڑی آبپاشی منصوبہ ‘سوکور’ باندھ کی تعمیر شروع ہوئی تھی۔
1938l معروف سنتور نواز پنڈت شیو کمار کی پیدائش ہوئی۔
1940l جلیانوالہ باغ میں نہتے لوگوں پر گولی چلانے کا حکم دینے والے پنجاب کے سابق لیفٹننٹ گورنر سر مائیکل او ڈائر کو لندن میں اودھم سنگھ نے گولی مار کر قتل کردیا۔
1948l ملک کے بٹوارے کے بعد پیدا ہوئے فرقہ وارانہ تشدد کوروکنے کیلئے مہاتما گاندھی نے آخری بار کلکتہ میں بھوک ہڑتال شروع ہڑتال شروع کی تھی اور18 جنوری کو اپنی ہڑتال ختم کی۔
1949lروسی خلائی گاڑی سویوز ٹی۔ 11 سے خلاء میں قدم رکھنے والے پہلے ہندوستانی راکیش شرما کی پیدائش ہوئی تھی۔
1958l تنتالیس ملکوں کے نوہزار سائنسدانوں نے نیوکلیائی تجربہ پر پابندی لگانے کیلئے اقوام متحدہ میں عرضی داخل کی۔
1964l کلکتہ کے بدترین فسادت میں ایک ہزار سے زائد کی ہلاکت ہوئی تھی۔
1966l امریکہ نے نیوادہ میں نیوکلیائی تجربہ کیا۔
1967l ہندوستانی زبانوں خبر رساں ایجنسی ‘سماچار بھارتی’ کا دہلی میں افتتاح ہوا تھا۔
1976l ہندستان کے مشہورطبلہ نواز احمد جان تھرکوا کا انتقال ہوا۔
1985l ایتھوپیا میں ایکسپریس ٹرین پٹر ی سے اترنے سے کم سے کم 428 لوگوں کی موت ہوئی۔
1988l چین کے صدر چنگ چیانگ کومو کا انتقال ہوا۔
1993 l امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے جنوبی عراق میں ‘نو فلائی زون’کا اعلان کیا اور عراق پر فضائی حملے بھی کئے ۔
1995l بیلاروس نیٹو کا 24 واں رکن ملک بنا۔
1999l نورسلطان نذربائیف دوبارہ قزاقستان کے صدر منتخب ہوئے ۔
2001l وسطی امریکہ میں آئے شدید زلزلہ میں 725 افراد مارے گئے تھے ۔ زلزلہ کا مرکز سلواڈور کے جنوب میں واقع تھا جس کی شدت ریختر پیمانہ پر 6ء7 تھی۔
2006l برطانیہ نے نیوکلیائی پروگرام کے تحت ایران پر فوجی حملے سے انکار کیا۔
2007l خواتین کے تیئں امتیاز ختم کرنے کے لئے اقوام متحدہ کا 37 واں اجلاس نیویارک میں شروع ہوا۔ (یواین آئی)
13 جنوری کے چند اہم واقعات
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS