عمران ملک نے تیز گیند بازی کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا

0

گوہاٹی(ایجنسیاں)ہندوستان کے نوجوان فاسٹ بولر عمران ملک ایک کے بعد ایک نئے ریکارڈ بنا رہے ہیں۔ 23 سالہ دائیں ہاتھ کے باؤلر نے سری لنکا کے خلاف پہلے میچ میں اپنی رفتار سے ایک نیا سنگ میل پہلے ہی حاصل کر لیا ہے۔ اس نے گوہاٹی میں سری لنکا کی اننگز کے 14ویں اوور میں 156 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اپنا ہفتہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔عمران نے برسپارا اسٹیڈیم میں اپنے پہلے اسپیل کے دوسرے اوور کی چوتھی گیند پر اپنا ریکارڈ بہتر کیا۔ انہوں نے اس اوور میں نہ صرف 156 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کی بلکہ آخری گیند پر اسلانکا کی وکٹ بھی حاصل کی۔ عمران نے اس اوور کی دوسری اور تیسری گیند بھی 151 کی رفتار سے پھینکی۔اہم بات یہ ہے کہ اس سے قبل انہوں نے سری لنکا کے خلاف 4 جنوری کو کھیلے گئے ٹی 20 میچ میں 155 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینک کر ہندوستان کے تیز ترین گیند باز بننے کا کارنامہ انجام دیا تھا۔ اس وقت انہوں نے جسپریت بمراہ (153.36 کلومیٹر فی گھنٹہ) کا ریکارڈ توڑا۔ عمران نے اس کے بعد اسی گیند پر سری لنکن کپتان داسن شناکا کی بڑی وکٹ لے کر ٹیم کو ایک اہم کامیابی دلائی۔یاد رہے کہ عمران کی بین الاقوامی کرکٹ میں یہ سب سے تیز گیند ہے، لیکن انہوں نے اسے آئی پی ایل میں 156.9 کی رفتار سے پھینکا ہے۔ انہوں نے یہ کارنامہ آئی پی ایل 2022 میں دہلی کیپٹلس کے خلاف انجام دیا تھا۔عمران ملک نے یہاں کھیلے جارہے میچ میں 6اوورز 3وکٹ حاصل کرکے سری لنکا کو شکست سے قریب کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS