l 1592 مغل بادشاہ شاہجہاں کی پیدائش لاہور میں ہوئی۔
1659l کھجوا کی لڑائی میں اورنگ زیب نے شاہ شجاع کو شکست دی۔
1671l چھترپتی شیواجی مہاراج نے مغلوں کو شکست دیکر سلہر علاقے پر قبضہ کیا۔
1709lسوڈان میں سخت سردی سے تقریباً ایک ہزار افراد کی موت۔
1890lلندن کے باوقار یونیورسٹی کالج میں ہندو قانون اور بنگالی زبان کے پروفیسر بریسٹر گیانندر موہن ٹیگور کا انتقال ہوا۔
1900lآئر لینڈ کے قوم پرست رہنما جان ایڈورڈ ریڈمونڈ نے برطانوی حکومت کے خلاف بغاوت کی۔
1934lبھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر مرلی منوہر جوشی کی پیدائش ہوئی۔
1941lکرکٹر منصور علی خان پٹودی کا جنم بھوپال میں ہوا۔
1944lڈیلی میل سمندر پار پہلے اخبار کے زمرے میں آیا۔
1955lمغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کی پیدائش کلکتہ میں ہوئی۔
1957lسینٹرل سیلس ٹیکس بل نافذ ہوا۔
1919l جرمن ورکرس پارٹی کا قیام عمل میں آیا جو بعد میں نازی پارٹی بنی۔
1961lامریکہ نے کیوبا کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کئے ۔
1970lبیلجیئم میں 23 ہزار کانکنوں نے ہڑتال کی۔
1972lمغربی پاکستان کے شیخ مجیب الرحمان کو رہا کیا گیا۔
1988lنابیناؤں کیلئے ملک میں تیار پہلی بریل شارٹ ہینڈ مشین بازار میں دستیاب ہوئی۔
2006l سعودی عرب میں مسلمانوں کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں حج کے دوران چار منزلہ عمارت کے گرجانے سے کم از کم 76 لوگ مارے گئے ۔ (یواین آئی)
ہندوستانی اور عالمی تاریخ میں 5 جنوری کے چند اہم واقعات
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS