مکہ مکرمہ (ایجنسیاں)
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔عرب میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور دیگرعلاقوں میں موسلا دھاربارش سے موسم سرد ہوگیا۔ سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں باران رحمت کے دوران روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے اور زائرین بارش کے باوجود بیت اللہ کا طواف کرتے رہے۔مسجد نبویؐ میں نماز فجر کے وقت شدید بارش ہوئی۔گزشتہ روز بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی جس کے بعد انتظامیہ نے حرمین شریفین میں بارش کے بعد زائرین کو پریشانی سے بچانے کے لیے انتظامات کرلیے تھے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS