دوحہ (ایجنسیاں)اومان کی پارلیمنٹ کے رکن نے فٹبال اسٹار لیونل میسی کو ورلڈکپ ٹرافی تھامتے وقت پہنے ہوئے عربی جْبے کیلئے 10 لاکھ ڈالر کی پیشکش کر دی۔41 سالہ احمد البروانی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ اگر میسی چاہیں تو میں رقم بڑھا دوں گا۔البروانی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ سلطنتِ اومان کی طرف سے میں آپ کو ورلڈکپ 2022 جیتنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ عربی جبہ بہادری اور دانائی کی علامت ہے، میں آپ کو اس جبے کیلئے 10 لاکھ ڈالر کا معاوضہ دینے کو تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں اس وقت اسٹیڈیم میں موجود تھا جب امیرِ قطر نے میسی کو یہ جبہ پیش کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس لمحے نے دنیا کو بتایا کہ ہم یہاں ہیں، یہ ہماری ثقافت ہے اور آپ لوگوں کو یہ معلوم ہونا چاہیے۔