فیفا ورلڈکپ:لوگو کے پیچھے چھپی حقیقت کیا ہے؟

0

دوحہ(ایجنسیاں) قطر میں فیفا ورلڈکپ کی رونقین عروج پر ہیں، ایسے میں فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے یکم اپریل کو ایک لوگو شائع کیا تھا مگر اس کی حقیقت کیا ہے اور کیوں یہ ایک روایت بن گئی ہے، اسے جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔فیفا ورلڈکپ کیلئے قطر نے ایک لوگو شائع کیا تھا جس کا نام ’’لایب‘‘ رکھا گیا تھا، ہر ورلڈکپ کے آغاز سے قبل ایک میسکوٹ یعنی لوگو روایت کے طور پر شامل ہوتا ہے۔ایک اینی میٹڈ ویڈیو کے ساتھ جس میں لایب کی کہانی دنیا بھر میں دیکھنے والے لاکھوں لوگوں تک پہنچائی گئی، اس کی تخلیق کرنے والی مارکیٹنگ ٹیم کے مطابق پہلی نظر میں گٹرا (قطر میں پہنا جانے والا کپڑا ہیڈ ڈریس) کو متعارف کروانا تھا۔فیفا کی طرف سے شائع کردہ ایک اعلان میں وضاحت دی گئی کہ ’’لایب ایک تفریحی اور شرارتی کردار کے طور پر پیش کیا گیا ہے‘‘، جو ایونٹ میں شائقین کے دلوں پر مسکراہٹ بکھیرے جبکہ اسے ایونٹ کیلئے خوش قسمتی کی علامت بھی سمجھا جاتا ہے۔اس سے قبل سال 2010 میں زکومی، 2014 میں فلسیکو اور 2018 کے ورلڈکپ کے دوران لایب زبیواکا کو بڑی اسکرین سمیت مختلف اسٹیکرز اور جیفس میں پیش کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS