نئی دہلی(ایجنسیاں)پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 7 دسمبر سے شروع ہوگا جو 29 دسمبر تک جاری رہے گا۔ یہ جانکاری مرکزی پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے ٹوئٹ کرکے دی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سرمائی اجلاس 23 دنوں کا ہوگا جس میں 17 نشستیں ہوں گی۔ امرت کال کے درمیان سیشن کے دوران قانون سازی کے کام اور دیگر مسائل پر بات ہو سکتی ہے۔ نائب صدر جگدیپ دھن کھڑ راجیہ سبھا کے چیئرمین کی حیثیت سے ایوان بالامیں اجلاس کی کارروائی کی صدارت کریں گے۔ سرمائی اجلاس ایسے وقت شروع ہوگا جب گجرات اور ہماچل پردیش میں اسمبلی انتخابات ہوچکے ہوں گے ۔اس سے قبل مانسون اجلاس 18 جولائی کو شروع ہوا تھا اور اسے 8 اگست کو ملتوی کردیا گیا تھا۔ 22 دنوں کی مدت میں 16 سیشن ہوئے تھے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS