دہلی فسادات کیس میں 4 ملزمین بری

0

نئی دہلی (ایس این بی) دہلی فسادات کے ایک معاملے میں عدالت نے چار ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام شواہد اور گواہوں کے بیانات سے واضح ہے کہ استغاثہ ملزمان کے خلاف جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔ یہی نہیں بلکہ عینی شاہدین بھی اپنے بیانات سے مکر گئے۔ کڑ کڑ ڈومہ کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج پلستیا پرمانچلانے کہا، ’مشاہدات اور نتائج کو دیکھتے ہوئے، میں یہ محسوس کرتا ہوں کہ اس معاملے میں ملزم کے خلاف لگائے گئے الزامات معقول شک سے بالاتر ثابت نہیں ہوئے ہیں۔ اس لیے ملزم محمدشاہنواز عرف شانو ،محمد شعیب چھٹوا ،شاہ روخ اور راشد عرف راجہ کو ان کے خلاف لگے تمام الزامات سے بری کیا جاتا ہے۔
جج نے نوٹ کیا کہ شکایت کنندہ نے یہ بھی کہا کہ اس کی دکانوں کو بھیڑ نے نذر آتش کیا تھا، لیکن اس نے ملزم کو نہیں دیکھا۔ اس نے دکان پر جا کر دیکھا کہ اس کی دکان کا شٹر ٹوٹا ہوا اور جلا ہوا ہے۔ دکان میں رکھے اس کے تمام سامان کے ساتھ، اس کی گاڑی جگت پارکنگ، شیو وہار تراہا، مین روڈ پر جلی ہوئی حالت میں کھڑی تھی۔ اس نے اپنی دکان پر یہ واقعہ نہیں دیکھا۔ اس لیے اس نے کسی ملزم کی شناخت نہیں کی۔یہ معاملہ گوکل پوری تھانہ علاقہ کا ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 147/148/149/188/380/427/436 کے تحت چارج شیٹ داخل کی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS