ماسکو(ایجنسیاں) صدر پوٹن نے امریکی ہم منصب کے دو بھائیوں، ایک بہن، چند دیگر رشتہ داروں اور پریس سکریٹری سمیت 200 امریکی شہریوں کے روس میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔رپورٹ کے مطابق روس نے 200 سے امریکی شہریوں کے ملک میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی ہے۔ جن افراد پر روس میں داخل ہونے پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں امریکی صدر جوبائیڈن کے بھائی جیمس برین بائیڈن، فرانسس ویلیم بائیڈن اور بہن ویلیری بائیڈن اونز شامل ہیں۔امریکی صدر جو بائیڈن کے دیگر رشتے داروں کے علاوہ پابندی کا شکار ہونے والوں میں ان کی پریس سکریٹری کیرن جین پیئررے بھی شامل ہیں۔ روس کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ پابندیاں امریکہ کی جانب سے روس پر لگائی گئی پابندیوں کا ردعمل ہیں۔ امریکہ نے روس پر یہ پابندیاں یوکرین جنگ کے تناظر میں عائد کی تھیں۔ واضح رہے کہ روس اور یوکرین جنگ کو 8 ماہ مکمل ہوچکے ہیں اور اس دوران روس نے چار یوکرینی علاقوں کو جبری طور پر اپنی ریاست میں ضم کرلیا جس پر مغربی ممالک نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
200 امریکی شہریوں کے روس میں داخلے پر پابندی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS