چارج شیٹ سے پہلے ظاہر نہ کیا جائے عصمت دری متاثرہ کا بیان

0

نئی دہلی، (ایجنسیاں) :سپریم کورٹ نے زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکیوں کی شناخت اور بیان خفیہ رکھنے کے حوالے سے اہم ریمارکس دیے ہیں۔ عدالت نے کہا ہے کہ جب تک عصمت دری کیس میں چارج شیٹ یا حتمی رپورٹ داخل نہیں کی جاتی ہے، تب تک سی آر پی سی کی دفعہ 164 کے تحت عصمت دری کی متاثرہ کا بیان کسی کے سامنے ظاہر نہیں کیا جانا چاہیے۔
چیف جسٹس یو یو للت اور جسٹس بیلا ترویدی کی بنچ نے توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کے دوران یہ تبصرہ کیا۔ سپریم کورٹ نے ملک بھر کے ہائی کورٹس کو ہدایت کی کہ وہ ایسے مقدمات کی سماعت کے ضوابط میں تبدیلی یا ترمیم کریں۔ توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے والے درخواست گزار نے الزام لگایا تھا کہ سی آر پی سی کی دفعہ 164 کے تحت لیا گیا ان کی بیٹی کا بیان عصمت دری کیس کے ملزم کو ہی دے دیا گیا۔ اس معاملے میں عدالت نے سخت تبصرہ کرتے ہوئے اسے بدبختانہ قرار دیا۔ حالانکہ سپریم کورٹ نے اس کیس میں توہین عدالت کی کارروائی شروع نہیں کی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS