سری نگر،5 نومبر (یو این آئی) پولیس کا کہنا ہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت پانچ بدنام زمانہ منشیات فروشوں پر مقدمہ دائر کرکے انہیں جیل متقل کیا گیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سماج سے منشیات کی بدعت کے قلع قمع کو یقینی بنانے کے لئے مہم کو جاری رکھتے ہوئے کولگام میں پانچ بد نام زمانہ منشیات فروشوں پر پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ دائر کیا گیا۔
انہوں نے ملزموں کی شناخت گلزار احمد شیخ ساکن ڈی ایچ پورہ، طارق احمد لون ساکن یاری پورہ، سجاد احمد بگھت ساکن یاری پورہ، برکت اللہ میر ساکن کولگام اور اعجاز احمد گنائی سکان گڈی ہامہ کے بطور کی۔
بیان میں کہا گیا ان ملزموں میں سے تین کو بھدوارہ جیل جبکہ دو کو راجوری جیل منتقل کیا گیا۔
ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ کولگام پولیس نے سال رواں کے دوران نارکوٹک اور نارکو ٹیرر کے کئی ماڈیول کو طشت از بام کیا اور کئی منشیات فروشوں کو این ڈی پی ایس کے مختلف کیسوں کے تحت گرفتار کیا۔
انہوں نے کہا کہ کولگام پولیس معاشرے سے منشیات کی بدعت کو صاف کرنے کے لئے پر عزم ہے اور اس سلسلے میں لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنا تعاون فراہم کریں۔
کولگام میں پانچ منشیات فروش این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت جیل منتقل:پولیس
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS