گیان واپی مسجد: مسلم فریق کی دلیلیں پوری نہیں ہوسکیں، سماعت جاری

0

پریاگ راج (ایجنسیاں) :وارانسی کی گیان واپی مسجد تنازع میں الہ آباد ہائی کورٹ میں مسلم فریق کی دلیلیں جمعرات کو بھی مکمل نہیں ہوسکی۔ جسٹس جے جے منیر کی سنگل بنچ میں تقریباً نصف گھنٹے تک سماعت ہوئی۔ اب کل یعنی 4 نومبر کو بھی مسلم فریق ہائی کورٹ میں اپنے دلائل جاری رکھے گا۔ مسلم فریق کی بحث ختم ہونے کے بعدمخالف فریق کو اپنی بات رکھنے کا موقع ملے گا۔ مسجد انتظامیہ کمیٹی کی طرف سے خاص طورپر وقف ایکٹ اور 1991 کے عبادت گاہوں کے ایکٹ کا حوالہ دیا جارہاہے۔انجمن انتظامیہ مسجد نے وارانسی کی عدالت کے اس حکم کو چیلنج کیا ہے جس نے مقدمہ کو برقراررکھنے پر انجمن انتظامیہ مسجد کے اعتراض کو خارج کر دیا تھا۔ کیس کی سماعت جمعرات کی دوپہر 2 بجے شروع ہوئی ، حالانکہکچھ دیر بعد عدالت نے سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔5 ہندو خواتین نے وارانسی کی عدالت میں عرضی داخل کرکے گیان واپی مسجد کے احاطے میں ماں شرنگار گوری، بھگوان گنیش، بھگوان ہنومان اور دیگر مرئی اور غیر مرئی دیوتاو¿ں کے درشن ، پوجا کرنے اورتمام رسومات اداکرنے کی اجازت مانگی ہے۔انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی وارانسی کی دیوانی عدالت کے اس فیصلے کو چیلنج کیا ہے، جس میں سوٹ کی برقراری کے معاملہ میں ان کی عرضی مسترد کردی گئی ۔ وارانسی کے ضلع جج نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ ان مدعیہ (خواتین) کے مقدمہ میں عبادت گاہوں (خصوصی دفعات) ایکٹ، 1991، وقف ایکٹ، 1995 اور یوپی کے شری کاشی وشوناتھ مندر ایکٹ، 1983 کے تحت رکاوٹ نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS