بھیلواڑا: (یواین آئی)راجستھان کے بھیلواڑا شہر میں ریلوے پھاٹک کے پاس ایک شخص نے ٹرین انجن کے آگے کود کر خودکشی کرلی۔
ایم جی ایچ چوکی ذرائع کے مطابق،شہر میں ریلوے پھاٹک کے نزدیک ایک شخص نے کل دیر رات ٹرین کے آگے کود کر خود کشی کرلی۔ٹرین اسٹاف کی اطلاع پر جی آر پی موقع پر پہنچی۔لاش کو قبضے میں لے کر جی آر پی نے مردہ گھر میں محفوظ رکھوایا ہے۔
متوفی کی شناخت شہر کوتوالی علاقے کے والے 40 سالہ کمل کے طورپر ہوئی ہے۔چوکی ذرائع کا کہنا ہے کہ متوفی کے بھائی نے بتایا کہ کمل نے خودکشی سے پہلے ریلوے پھاٹک کے پاس ویڈیو بھی بنایا۔ویڈیو میں اس نے کیا کہا اس کا انکشاف ابھی نہیں ہوا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS