روس نے یوکرین پر 50سے زائد میزائل حملے کئے

0

ریمیا (یو این آئی) : یوکرین کے خلاف جنگ میں جارحانہ رخ اختیار کرتے ہوئے روس نے ایک ہی دن میں یوکرین پر 50 میزائل حملے کرڈالے ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روس نے پچاس سے زائد میزائل حملے کیے جس سے مختلف علاقوں میں بجلی اور پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے ۔
یوکرین فوج نے میزائل حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ روس نے مختلف اوقات میں میزائل حملے کیے جن میں اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا۔یوکرینی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ چوالیس میزائل فضا میں تباہ کئے گئے جبکہ 6میزائل یوکرین کے مختلف شہروں میں جاگرے ۔دارالحکومت کیف میں گرنے والے میزائلوں کے باعث بجلی کی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا اور کم وبیش ساڑھے 3 لاکھ گھروں کی بجلی معطل ہوگئی، بجلی معطل ہونے سے اسی فیصد شہری پانی سے محروم ہوگئے ۔روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ پاور گرڈ حملے کریمیا پر کیے گئے ڈرون حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں۔یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیترو کولیبا نے تصدیق کی کہ روسی میزائلوں اور ایرانی ڈرونز نے یوکرین کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے روس کے اس اقدام پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔
دوسری جانب یوکرین پر روسی حملوں کے بعد دارالحکومت کیف کا انفرا اسٹرکچر تباہ ہونے سے شہر میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی جانب سے دارالحکومت کیف سمیت دیگر شہروں پر میزائل داغے گئے تھے جس سے کیف میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی تھی۔میئر کی جانب سے بتایا گیا کہ 40 فیصد شہری پانی سے محروم ہیں اور 2 لاکھ 70 ہزار سے زائد گھروں میں بجلی نہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہیکہ روسی حملوں کے بعد کیف میں پانی کی سپلائی معطل ہوئی جس کے بعد شہری پانی کے حصول کے لیے واٹر پمپنگ اسٹیشنوں کے باہر لائنیں لگانے پر مجبور ہیں۔دوسری جانب روس نے مؤقف اختیار کیا ہیکہ میزائل حملوں کا مقصد یوکرین کے فوجی کنٹرول اور پاور سسٹم کو نشانہ بنانا تھا جس میں کامیابی حاصل ہوئی۔علاوہ ازیں میئر کیف کے تازہ بیان میں کہا گیا ہیکہ دارالحکومت کیف میں بجلی اور پانی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS