کرنسی نوٹوں پرتصویروں کی سیاست میں نیا موڑ

0

نئی دہلی، (ایجنسیاں) :حال ہی میں عام آدمی پارٹی کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ ہندوستانی کرنسی نوٹوں پر لکشمی اور گنیش کی تصویریں چھاپی جائیں۔ اس کے بعد بی جے پی لیڈر رام قدم نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔ یہ تصاویر ہندوستانی نوٹوں کی ہیں، لیکن ان پربابائے قوم مہاتما گاندھی کی تصویر کے بجائے چھترپتی شیواجی مہاراج اور وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر ہے۔ اس ٹوئٹ کے بعد سیاست تیز ہوگئی ۔ رام قدم کے ٹوئٹ میں جو تصویریں ہیں ، ان میں ہندوستانی 500 کے نوٹوں پر بابا صاحب بھیم راو¿ امبیڈکر، چھترپتی شیواجی مہاراج، ویرساورکر اور وزیراعظم نریندر مودی کی تصویر ہے۔ مہاراشٹر کے بی جے پی لیڈر نتیش رانے نے بھی ایک ٹوئٹ میں 200 روپے کا ایک نوٹ شیئر کیا، جس میں تجویز پیش کی گئی کہ اس پر چھترپتی شیواجی مہاراج کی تصویر چھاپی جائے۔تصویر شیئر کرتے ہوئے نتیش رانے نے لکھاکہ یہ پرفیکٹ ہے۔ اروند کجریوال نے مطالبہ کیاتھا کہ نوٹوں پر بھگوان گنیش اور دیوی لکشمی کی تصویریں بھی شائع کی جائیں۔ اس کے بعد بی جے پی لیڈر بھی اپنا مطالبہ لے کر سامنے آئے ہیں۔ رام قدم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اکھنڈ بھارت، نیا بھارت ، مہابھارت ، جے شری رام، جے ماتا دی…! اس کے ساتھ انہوں نے 4 تصاویر بھی پوسٹ کیں، جو فوٹو شاپ کے ذریعے بنائی گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS