سورت (ایجنسیاں) : گجرات میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا ہے۔ حالانکہ امکان ہے کہ الیکشن کمیشن دیوالی کے بعد اس کا اعلان کردے گا۔ دریں اثنا،ریاست کے وزیر داخلہ ہرش سنگھوی نے اعلان کیا کہ ٹریفکضوابط کی خلاف ورزی پر لوگوں پر ایک ہفتے تک جرمانہ نہیں لگایاجائے گا۔ ان کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہی نہیں سیاستدان اس بیان کو آئندہ انتخابات سے جوڑ کر قبول بھی کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسا اس لیے کیا جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ابھی تک تاریخوں کا اعلان نہیں کیاہے۔ سورت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سنگھوی کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس 21 سے 27 اکتوبر تک دیوالی کے تہوار کے دوران ضوابط کی خلاف ورزی پر جرمانہ نہیں لگائے گی۔ میں نے اور وزیر اعلیٰ بھوپندر بھائی پٹیل نے آپس میں بات کرنے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ آج سے یعنی 21 اکتوبر سے 27 اکتوبر تک ٹریفک پولیس گجرات کے کسی بھی شہری سے کوئی جرمانہ وصول نہیں کرے گی۔ اگر کوئی شہری بغیر ہیلمٹ یا لائسنس یا ٹریفک ضوابط کی کوئی دوسری خلاف ورزی کرتا پکڑا جاتا ہے توپولیس اسے مشورہ دے گی لیکن نہ تو لائسنس ضبط کرے گی اور نہ چالان کرے گی۔ اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ (عوام) کو ٹریفک ضوابط کی پیروی کرنے کی ضرورت نہیں ہے، لیکن اگر آپ غلطی کرتے ہیں، تو آپ اس کے لیے جرمانہ ادا نہیں کریں گے۔ ریاستی زیر داخلہ کے اس اعلان سے سوشل میڈیا صارفین اور سیاست داں برہم ہیں۔ لوگ اس فیصلے کو انتخابات سے پہلے ایک چال قرار دے رہے ہیں۔ہرش سنگھوی کے بیان پر گجرات میں ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔ گجرات کےممبراسمبلی جگنیش میوانی نے اس معاملے میں ٹوئٹ کرکے کہا کہ الیکشن آپ سے بہت کچھ کرواسکتاہے! دریں اثنا راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے سربراہ جینت سنگھ چودھری نے الزام لگایا کہ بی جے پی کی زیرقیادت ریاستی حکومت ووٹوں کے لیے لوگوں کی زندگی کو خطرے میں ڈال رہی ہے، یہ سوچ کر کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول کے اعلان میں تاخیر کی تاکہ ووٹرز کو اس طرح کی ہریوڑی ‘ دی جا سکے۔
گجرات میں 27 اکتوبر تک نہیں کٹے گا ٹریفک چالان : ہرش سنگھوی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS