انور خان
یونانی ڈرگس مینوفیکچررس ایسوسی ایشن کی جانب سے دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی میں سہ روزہ جشن اڈما 2022میلا منعقد کیا گیا ۔ اس میلے کا افتتاح ۱۴ اکتوبر کو عمل میں لایا گیا جو ۱۶ اکتوبر تک چلا۔ اس میلے میںشرکت کرنے کے لئے ہندوستان کی تمام دواساز کمپنیوںنے شرکت کی اور اپنے اسٹال لگا کر ادویات کی نمائش کی۔ شرکت کرنے والی کمپنیوں میں ایک بہت ہی مشہور و معروف نام اپسرا ہربلس ہے ۔
اپسرا ہربلس کے سیلس منیجر سنیل جیسوال نے کہا کہ یونانی ڈرگس مینوفیکچررس ایسوسی ایشن ادویات کو لوگوں تک پہنچانے کے لئے سال میں ایک بار جشن ِاڈما کا اہتمام کرتی ہے۔ اس کے ذریعہ ہمیں لوگوں کے درمیان اپنے پروڈکٹس لے جانے کا موقع فراہم ہوتا ہے۔ ایک کثیر تعداد میں علاقہ کے لوگوں کے علاوہ دور دراز سے بھی آئے ہوئے لوگوں نے ہمارے پروڈکٹس کی کوالٹی کو دیکھا۔جو انہیں کافی پسند آئی۔
ہم نے اس میلے میں کچھ خاص رعایت بھی دی تاکہ آسانی سے لوگوں تک ہمارے پروڈکٹس کی رسائی ہو سکے اور اس سے ان کو فائدہ حاصل ہو ۔
اپسرا ہربلس کے پروڈکٹس جیسے کلونجی تیل، زلفینا، روغنِ سکون اپنی کوالٹی کے سبب بہت ہی مقبول ہیں۔ یہ پروڈکٹس خالص دیسی جڑی بوٹیوں سے تیار کئے گئے ہیں۔اپنے معتبر پروڈکٹس کی بنیاد پر ہی اپسرا ہربلس نہ صرف ہندوستان میں بلکہ بیرون ممالک میں بھی ایک عزیم مقام حاصل کر چکی ہے۔ اس شہرت کو برقرار رکھنے کے لئے اپسرا ہربلس کی ٹیم دن و رات محنت کر رہی ہے تاکہ ادویات کے ذریعہ عوام کی خدمت جاری رہے۔
اپسراہربلس کے پروڈکٹس کی جشنِ اُڈما 2022 میں عزیم مقبولیت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS