لندن(ایجنسیاں):برطانیہ میں بڑی تعداد میں ہندوستانیوں، ہندو تنظیموں اور مندروں نے وزیراعظم لز ٹرس کو خط لکھا ہے۔ ان تنظیموں کی کل تعداد 180 بتائی گئی ہے۔ جانکاری کے مطابق اس خط میں ان تنظیموں نے لکھا ہے کہ ہمیں برطانیہ میںڈرلگ رہا ہے۔ ان خطوط میں لیسٹر اور برمنگھم کے واقعات کا حوالہ دیاگیا ہے۔ ساتھ ہی برطانوی وزیر اعظم سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ یہاں کے ہندوستانیوں اور ہندو تنظیموں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔خط میں لکھا گیا ہے کہ ہم آپ کی توجہ لیسٹر، برمنگھم اور دیگر قصبوں میں پیش آئے حالیہ واقعات کی طرف مبذول کرانا چاہتے ہیں۔ ان واقعات سے ہندوستانی اور برطانیہ میں مقیم ہندوکمیونٹی پریشان ہے۔ ہندو کمیونٹی کے خلاف نفرت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ خط کے مطابق سوشل میڈیا پر ہندوو¿ں کے خلاف بدسلوکی، جسمانی تشدد، ہراساں کرنے کے بعد اب انہیں اسکولوں اور کام کی جگہوں پر بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ خط میں برطانوی وزیر اعظم سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ حالات کو دیکھتے ہوئے صحیح فیصلہ کریں اور برطانوی ہندوستانیوں کے خوف کو دور کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔ کھلے خط پر مختلف تنظیموں، ہندو ٹیمپل نیشنل کونسل، بی اے پی ایس شری سوامی نارائن سنستھا یو کے ,انڈین نیشنل اسٹوڈینٹس ایسوسی ایشن یوکے، اسکان منچیسٹر، اوورسیز فرینڈس آف بی جے پی (یوکے )اور ہندو لائرس ایسوسی ایشن (یوکے) کے دستخط ہیں ۔
ہمیں برطانیہ میں ڈرلگتاہے، 180 ہندو تنظیموںکالز ٹرس کومکتوب
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS