نئی دہلی (انوارالحق؍ایس این بی) : جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ہندوستانی یونانی دواساز کمپنیوں کی معروف تنظیم یونانی ڈرگس مینوفیکچررس ایسو سی
ایشن(اُڈما) کے زیر اہتمام ’’آیوش ہیلتھ میلہ ‘‘جاری ہے۔اس سہ روزہ آیوش ہیلتھ میلہ میں خاص بات یہ کہ یہاں پرہر اسٹال پرماہر اطبا دستیاب
ہیں ،جہاں مریضوں کا مفت چیک اپ کیا جاتا ہے اور دوائی خریدنے والوں کو 20 فیصدی چھوٹ بھی دی جاتی ہے، اس ہیلتھ میلہ میں بڑی تعداد میں
لوگ پہنچ رہے ہیں اور اس سے فیضیاب ہورہے ہیں ۔ آج بعد نماز عصر اُڈما کی جانب سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ایف ٹی کے ہال میں ایک پروگرام
کا انعقاد کیا گیا جس میں عمران حسین وزیر خوراک ورسد حکومت دہلی بحیثیت مہمان خصوصی شریک تھے جبکہ پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس سابق
پرنسپل اینڈ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، آیورویدک اینڈ یونانی طبیہ کالج اینڈ اسپتال مدعو تھے۔ پروگرام کا آغاز حامد احمدفاؤنڈر صدر یونانی ڈرگس مینوفیکچررس
ایسو سی ایشن (اُڈما)کی تقریر سے ہوا۔اس موقع پر مہمان ذی وقار پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس نے کہاکہ اُڈما کے قیام کو صرف 5 برس ہوئے ہیں،
اس مختصر مدت میں اُڈما نے یونانی ڈرگس کے فروغ میں کافی بہتر کام کیا ہے۔ انھوں نے وزیر خوراک حکومت دہلی عمران حسین کو اپنی طرف
متوجہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ محلہ کلینک میں یونانی ادویات کی بھی انٹری کرادیں بڑی مہربانی ہوگی، ساتھ ہی انھوں نے قرول باغ طبیہ کالج کو
یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کی بھی درخواست کی۔بعد ازاں وزیر خوراک ورسددہلی سرکار عمران حسین نے اپنے صدارتی کلمات میں کہاکہ قرول
باغ کے طبیہ کالج کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کے لئے ہم ہر ممکن کوشش کریں گے۔ عمران حسین، حکیم عیاض ہاشمی، چیئرمین منیجنگ ڈائریکٹر
ہاشمی گروپ اینڈکمپنیز، ڈاکٹر محسن دہلوی ، آل انڈیا یونانی طبی کانگریس، آل انڈیا یونانی بیوپار سمیتی، اصلاحی ہیتھ کیئر فاؤنڈیشن اور اس میں شریک
دیگر یونانی دواساز کمپنیوں اور ان کے ذمہ داروں کے خدمات کی ستائش کی۔پروگرام کے اختتام کے بعد عمران حسین نے ورک شاپ میں شریک
،سپزر فارما PHARMA) (CIPZER، دہلوی ریمیڈیز پرائیویٹ لمٹیڈ، ہمدردلیباریٹریزانڈیا اینڈ فوڈ ڈویژن، الحرمین فارما،اپسرا ہربل، رامی
لیباریٹریز اور دیگرکے اسٹالوں کا دورہ کیا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔پروگرام کے آخر میں ڈاکٹر حکیم محسن دہلوی جنرل سکریٹری اُڈما نے
عمران حسین، حامد احمد فاؤنڈر صدر اُڈمااورد یگر تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں سہ روزہ آیوش ہیلتھ میلہ جاری
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS