نئی دہلی (ایجنسی):کرناٹک میں حجاب پر پابندی کے معاملے پر سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ اس معاملے کی سماعت کرنے والی بنچ کے دو ججوں کی رائے میں اختلاف کی وجہ سے اب یہ معاملہ سپریم کورٹ کی بڑی بنچ کو بھیج دیا گیا ہے۔ اب آگے فیصلہ کرے گا۔
جسٹس ہیمنت گپتا اور جسٹس سدھانشو دھولیا نے کرناٹک میں حجاب پر پابندی پر الگ الگ فیصلہ سنایا ہے۔ جسٹس ہیمنت گپتا نے کرناٹک ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کو خارج کر دیا اور ریاست میں تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کو برقرار رکھا، جبکہ جسٹس دھولیا نے مشاہدہ کیا، “حجاب پہننا انتخاب کا معاملہ ہے”۔ معاملہ بڑی بنچ کو بھیج دیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS