لکھنئو، (ایس این بی):سہارا انڈیا پریوار کے منیجنگ ورکرو چیئرمین ’سہارا شری ‘سبرت رائے سہارا نے کہا کہ راجو سریواستو میرے بہت ہی عزیز تھے، وہ نہ صرف ایک زندہ دل انسان تھے بلکہ بہت جلد سب کے دلوں میںاتر جاتے تھے۔ سہارا شری نے کہا کہ میں نے راجو کے ہرایک پڑاﺅ کو قریب سے دیکھا ہے۔ سہارا شری بدھ کو یہاں مہاتما گاندھی مارگ پرواقع پی ڈبلیو ڈی کے وشویشوریا آڈیٹوریم میں دنیا کے معروف اسٹینڈ اپ کامیڈین آنجہانی راجو سریواستو کے لئے منعقدہ تعزیتی تقریب میںخراج عقیدت پیش کرنے کے بعدوہاں موجود لوگوں سے خطاب کر رہے تھے۔
سہارا شری نے پروگرام میں موجود راجو شریواستو کی اہلیہ مسز شیکھا سریواستو اور ان کی بیٹی انترا سریواستو کو گلے لگایا اور انہیں اس گہرے دکھ کو برداشت کرنے کےلئے تسلی دی۔ اسمائل مین سرویش استھانہ کی نظامت میں چل رہی تعزیتی تقریب میں ڈپٹی چیف منسٹر برجیش پاٹھک نے اپنے پرانے دنوں کی یادوں کو بیان کیا۔ مسٹر پاٹھک نے کہا کہ راجو واحد شخص تھے جو سب کو پیارے تھے۔ وزیر مملکت برائے جنگلات ڈاکٹر ارون سکسینہ اور وزیر اسیم ارون، وزیر اعلیٰ کے سینئر مشیر اونیش اوستھی، سینئر آئی اے ایس نونیت سہگل، اودھی سنستھان کے صدر ونود مشرا، بی جے پی لیڈر راجیش پانڈے نے بھی پروگرام کے مقام پر پہنچ کر انہیں دلی خراج عقیدت پیش کیا۔
راجو کے ہرایک پڑائو کو میں نے قریب سے دیکھا:سہاراشری
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS