کولمبو، (ایجنسیاں)سری لنکا کے وزیر اعظم دنیش گنا وردھن نے ہفتہ کو کہا کہ ملک میں باقی تمام تمل ٹائیگر قیدیوں کو رہا کر دیا جائے گا اور
دہشت گردی کی روک تھام کے قانون (پی ٹی اے) کو منسوخ کر دیا جائے گا۔دی آئی لینڈ اخبار نے پارلیمنٹ میں وزیر اعظم کے ایک بیان کا حوالہ
دیتے ہوئے کہا کہ سری لنکا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (یو این ایچ آر سی) سے کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کرے گا۔ لبریشن ٹائیگرز
آف تمل ایلم (ایل ٹی ٹی ای) کے قیدیوں اورپی ٹی اے کا ذکرکرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ یواین ایچ آرسی نے یہ دو اہم مطالبات کیے ہیں۔صدر
وکرما سنگھے ایل ٹی ٹی ای سے تعلق رکھنے والے قیدیوں کو رہا کرنے کےلئے ضروری رہنمائی فراہم کریں گے، جو ایک علیحدگی پسند گروپ ہے
جس نے 2009 میں فوجی طور پر کچلنے سے پہلے ایک چوتھائی صدی تک شدید لڑائیاں لڑیں۔گنا وردھن نے کہا کہ ایل ٹی ٹی ای کے یہ قیدی
طویل عرصے سے جیلوں میں بند ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی اے کو منسوخ کرنے کے مسودہ بل کی کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔ اسے جلد ہی
پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔
سری لنکا میں رہا ہوں گے ایل ٹی ٹی ای کے قیدی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS