کیف(ایجنسیاں)یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین کی فوجوں نے روس 2500 مربع کلو میٹر کا علاقہ واپس چھین لیا ہے۔روس کے زیر قبضہ چلے جانے والے اس علاقے کے لیے پچھلے ماہ سے لڑائی جاری تھی۔ اس سے پہلے بھی یوکرین اپنے علاقوں کو روس سے واپس لینے کی بات کر چکا ہے۔صدر زیلنسکی نے کہا کہ اس ہفتے ہمارے فوجیوں نے تنہا 776 مربع کلو میٹر کا علاقہ آزاد کرایا ہے، یہ علاقہ ہماری 29 آباد کاریوں کے مشرق میں ہے اور اس میں چھ بستیاں لوہانسک ریجن کے علاقے کی بھی شامل ہیں۔ ’یوکرینی صدر نے مزید کہا ‘مجموعی طور پر 2434 مربع کلو میٹر کا علاقہ اور 96 بستیاں ہم پہلے ہی روس سے آزاد کرا چکے ہیں۔اس بات کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ہر روز شئیر کی جانے والی تقریر میں کیا ہے۔ یوکرین کے حق میں ان دنوں کافی کامیابیوں کی اطلاعات دی جارہی ہیں۔
روس سے 2500 مربع کلومیٹر کا علاقہ واپس چھین لیا : صدر یوکرین
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS