بارہمولہ میں غیر مقامی بینک منیجر پر جنگجوؤں کا حملہ

0

سری نگر: (یو این آئی) شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے میں پیر کو مشتبہ جنگجوؤں کے حملے میں ایک غیر مقامی بینک منیجر بال بال بچ گیا۔ذرائع نے بتایا کہ بارہمولہ کے گوشہ بگ پٹن علاقے میں پیر کو مشتبہ جنگجوؤں نے گرامین بینک کے غیر مقامی منیجر پر حملہ کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ بینک منیجر اس حملے میں بغیر کوئی نقصان پہنچے بچ گیا۔
دریں اثنا پولیس نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS