وقت سے پہلے جھریاں،آخر کیوں

0

نازیہ سلیم
چہرے پر جھریاں کیوں پڑتی ہیں اور ان سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟عمر بڑھنے کے ساتھ چہرے پر جھریاں پڑنا ایک قدرتی عمل ہے۔یہ بڑھاپے کی نشانیوں میں سے ایک ہے لیکن کچھ لوگوں کے چہرے پر جھریاں وقت سے پہلے نمودار ہو جاتی ہیں۔لاپروائی،بُری عادات یا غیر منظم زندگی اس کی وجوہات ہو سکتی ہیں۔دیکھا گیا ہے کہ لوگ ان جھریوں کو ختم کرنے کے لئے بہت سا پیسہ خرچ کرتے ہیں۔جھریاں جسم کے کھلے حصوں جیسا کہ ہاتھ،گردن،چہرے،گال اور پیشانی پر نمودار ہوتی ہیں۔ہم چند باتوں کا خیال رکھیں تو اپنے آپ کو بہت عرصے تک جھریوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
جھریاں پڑنے کی وجہ:جھریوں کی بڑی وجہ سورج کی شعاعیں آلودگی،پانی کا کم استعمال اور سگریٹ نوشی ہیں۔اگر آپ کے چہرے پر ابھی تک جھریاں نہیں پڑیں تو یہی صحیح وقت ہے کہ کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں،اور لمبے عرصے تک اپنے چہرے کو جھریوں سے محفوظ رکھا جائے۔
میک اپ کے ساتھ سو جانا:اکثر اوقات سارے دن کی تھکاوٹ کی وجہ سے خواتین میک اپ صاف کیے بغیر ہی سو جاتی ہیں۔یہ جلد کے لئے نہایت خطرناک ہے اور یہ عمل آپ کو وقت سے پہلے بوڑھا کر دیتا ہے۔سونے سے پہلے ہمیشہ میک اپ صاف کریں اور صاف پانی سے منہ دھو کر کسی موئسچرائزر کا استعمال کریں۔
زیادہ گرم پانی سے نہانا:اکثر لوگ سردیوں میں نہانے کے لئے ضرورت سے زیادہ گرم پانی کا استعمال کرتے ہیں یہ ہماری جلد کے لئے انتہائی مضر ہے۔اس سے جلد کی باہری تہہ اُتر جاتی ہے اور جھریاں پڑنے کے ساتھ جلدی بیماریوں کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔لہٰذا خیال رکھیں کہ نہانے کے لئے ہمیشہ نیم گرم پانی کا استعمال کیا جائے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS