گیانا (یو این آئی) : جمیکا تلاواز نے بارباڈوس رائلز کو شکست دے کر کیریبین پریمیئر لیگ 2022 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔تفصیلات کے مطابق برینڈن کنگ کے
50 گیندوں پر 13 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 83 رنز کی مدد سے جمیکا تلاواز نے گیانا کے پراویڈنس اسٹیڈیم میں فائنل میچ میں
بارباڈوس رائلز کو شکست دے دی۔
فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں بارباڈوس رائلز کو 8 وکٹوں سے شکست دی، برینڈن کنگ نے 83 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، فابیان ایلن میچ اور برینڈن
کنگ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔
پراویڈنس اسٹیڈیم، گیانا میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں بارباڈوس رائلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 161
رنز بنائے ۔بارباڈوس کی جانب سے اعظم خان نے 51 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جب کہ جمیکا کی طرف سے فابیان ایلن اور نکلسن گورڈن نے تین، تین وکٹیں
حاصل کیں۔
جواب میں جمیکا تلاواز نے مطلوبہ ہدف برینڈن کنگ کی طوفانی بیٹنگ کی بدولت 16.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، شمرا بروک بروکس
47 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے ۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کے فاسٹ میڈیم بولر محمد عامر اور آل را¶نڈر عماد وسیم بھی فاتح ٹیم کے کھلاڑی تھے ۔
جمیکا تلاواز نے کیریبین پریمیئر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS