راجستھان میں علالت سے پریشان شخص کی خودکشی

0

بھیلواڑہ: (یو این آئی) راجستھان میں بھیلواڑہ شہر کے شیواجی نگر میں دو سالہ بیٹی کے باپ نے سر میں چوٹ لگنے کے بعد طویل علالت سے پریشان ہوکر پھانسی کا پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔
کوتوالی تھانہ کے اے ایس آئی کنہیا لال مینا نے بتایا کہ شیواجی نگر کاونکھیڑا کے باشندے منجیت راجپوت (28) تیج سنگھ سرکل پر لاری چلاتا تھا۔ وہ پانچ دنوں سے سر میں چوٹ لگنے کے بعد بیماری میں مبتلا تھے۔ جس سے دلبرداشتہ ہو کر وہ کمرے میں رسی کا پھندا گلے میں ڈال کر پنکھے سے لٹک گیا۔ اس دوران منجیت، اس کی بیوی اور دو سالہ بیٹی گھر پر تھے۔ والد فیکٹری میں تھے اور ماں گاؤں گئی ہوئی تھی۔
پولس نے بتایا کہ منجیت کی بیوی گھر کے باہر اپنی دو سالہ بیٹی کو کھانا کھلا رہی تھی۔ جب وہ کمرے میں گئی تو اس نے اپنے شوہر منجیت کو پھندے سے لٹکا ہوا پایا۔ یہ دیکھ کر وہ چیخ اٹھی۔ چیخ و پکار سن کر آس پاس کے لوگ وہاں پہنچ گئے۔ لوگوں کی مدد سے منجیت کو پھندے سے نیچے لایا گیا اور اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
اس حوالے سے والد امید سنگھ نے پولس کو دی گئی رپورٹ میں بتایا کہ بیٹا منجیت سر پر چوٹ لگنے سے پریشان تھا۔ پولس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ خودکشی کی وجہ کی چھان بین کی جا رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS