سوامی چنمیانند کو جھٹکا، ہائی کورٹ سے عرضی خارج

0

پریاگ راج (ایجنسیاں)الہ آباد ہائی کورٹ نے چنمیانند کے خلاف عصمت دری کا مقدمہ واپس لینے کے معاملے میں راحت دینے سے انکار کرتے ہوئے عرضی خارج کر دی۔ اس کے ساتھ ہی سوامی چنمیانند کو شاہجہاں پور کی عدالت میں 30 اکتوبر تک خودسپردگی کرنے کو کہا گیا اور ٹرائل کورٹ سے کہا گیا ہے کہ وہ 30 اکتوبر تک چنمیانند کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرے۔ ٹرائل کورٹ کو ہدایت دی کہ وہ قانون کے مطابق خودسپردگی کے بعد چنمیانند کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ کرے۔یہ حکم جسٹس راہل چترویدی نے جمعہ کو دیا۔ عدالت نے کہا کہ پک اینڈ چوز کی پالیسی کے تحت کسی خاص شخص کو راحت دینے کا فیصلہ صحیح نہیں ہے۔ اوپر سے نیچے تک قانون سب کے لیے برابرہے۔ کمزوروں کو تحفظ فراہم کرنا قانون کی ذمہ داری ہے۔ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ نچلی عدالت کے فیصلے میں کوئی خامی نہیں ہے۔ ہائی کورٹ نے سوامی چنمیانند کے خلاف درج مقدمہ واپس لینے کے شاہجہاں پور عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ شاہجہاں پور کی عدالت نے ریاستی حکومت کے چنمیانند کا مقدمہ واپس لینے کے فیصلے سے عدم اتفاق کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت کا حکم دیا۔ شاہجہاں پور کی عدالت کے اس فیصلے کے خلاف سوامی چنمیانند نے ہائی کورٹ میں یہ عرضی داخل کی تھی۔ عدالت نے مقدمہ واپس لینے کے نچلی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS