لاکھوں کی دھوکہ دہی کے الزام میں ایک شخص گرفتار

0

نئی دہلی (ایس این بی)دہلی پولیس کی اقتصادی کرائم برانچ نے 600 سے زیادہ لوگوں سے 50 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ حکام نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کی شناخت اتر پردیش کے مئو ضلع کے دیویندر کمار کے طور پر کی گئی ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ بی ایل ایس ریئلٹی انفرا لمیٹڈ اور بی ایل ایس کوآپریشن کریڈٹ سوسائٹی کے ڈائریکٹرز/ پروموٹرز نے مبینہ طور پر ایسی اسکیمیں شروع کیں جس سے کم وقت میں زیادہ پیسہ کمانے اور سرمایہ کاری کرنے پر آمادہ ہوئے۔ کمپنی نے شروع میں لوگوں کو فائدہ پہنچایا لیکن 2017 میں پیسے دینا بند کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ 2019 میں ڈائریکٹرز نے اپنے دفاتر بند کر دیے اور فرار ہوگئے۔ جانچ کے دوران پتہ چلا کہ بی ایل ایس ریئلٹی انفرا نے ریزرو بینک کے ساتھ غیر بینکنگ مالیاتی کمپنی کے طور پر رجسٹر نہیں کیا تھا اور بی ایل ایس کوآپریشن کریڈٹ سوسائٹی رجسٹرار آف سوسائٹیز کے تحت مجاز نہیں تھی۔ اہلکار نے بتایا کہ ملزم دھرمیندر، رام جنم بھارتی اور دیویندر ان کمپنیوں کے پروموٹر اور ڈائریکٹر تھے۔ اسپیشل کمشنر آف پولیس (کرائم) رویندرن سنگھ یادو نے کہا کہ دھرمیندر اور بھارتی کو پہلے ہی گرفتار کیا ہے اور ان کے خلاف چارج شیٹ دائر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیویندر مفرور تھا اور اسے بدھ کو مئوسے گرفتار کرلیاگیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS