نئی دہلی (ایس این بی)دہلی فسادات معاملہ مےں ملزم بنائے گئے سابق کونسلر طاہر حسین نے کھجوری خاص پولیس اسٹیشن میں اپنے خلاف درج ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کی اپےل کی ہے۔ ملزم نے اس سلسلے میں ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔ جسٹس انوپ کمار مدیرتا نے اس معاملہ میں دہلی پولیس اور دیگر کو نوٹس جاری کیا ہے اور انہیں 4 ہفتوں کے اندر جواب دینے کی ہدایت دی ہے، ساتھ ہی اس معاملہ کی سماعت 25 جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔ اس دن طاہری حسین کی اسی طرح کی تین دیگر درخواستوں کی بھی سماعت ہونی ہے۔ درخواست گزار طاہر حسین کے وکیل رضوان نے کہا کہ ایف آئی آر فسادات، آتش زنی، عوام کو نقصان پہنچانے اور مجرمانہ سازش سے متعلق ہیں۔ اگر عرضی گزار پر دہلی فسادات کی ایک بڑی سازش کا الزام ہے تو اس پر فسادات سے متعلق دیگر چھوٹی سازشوں کا الزام کیسے لگایا جا سکتا ہے۔ ایک اور بنچ نے 16 ستمبر کو اس معاملہ کو چیف جسٹس کے سامنے رکھنے کی ہدایت دی تھی کیونکہ طاہر حسین کی دیگر درخواستیں جسٹس مدیرتا کی عدالت میں زیر التوا ہیں۔طاہر حسین 2020 کے شمال مشرقی دہلی فسادات کی ایک بڑی سازش سے متعلق ایک اور معاملہ میں بھی ملزم ہے۔ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے عمر خالد، شرجیل امام، صفورا زرگر اور دیگر ملزمان کے ساتھ یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS