تھرور کی مدھوسودن اور گہلوت کی سونیا سے ملاقات

0

نئی دہلی، (ایجنسیاں) : کانگریس صدر کے عہدے کا الیکشن لڑنے کا واضح اشارہ دینے کے بعد راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے بدھ کو سونیا گاندھی سے ملاقات کی۔ مانا جا رہا ہے کہ سونیا گاندھی سے ان کی ملاقات کے دوران صدر کے عہدہ کے الیکشن سے متعلق موضوعات پر ہی خاص طور پر بات چیت ہوئی ہے۔ ملاقات سے قبل گہلوت نے کانگریس صدر کے عہدہ کا الیکشن لڑنے کا واضح اشارہ دیا اور کہا کہ پارٹی کے لوگوں کا جو فیصلہ ہوگا، اسے وہ مانیں گے۔ گہلوت نے یہ بھی کہا کہ وہ کوچی جا کر راہل گاندھی کو اس بات کے لیے منانے کی آخری کوشش کریں گے کہ وہ پارٹی صدر کا عہدہ سنبھالیں۔ ان کا کہنا تھا کہ راہل گاندھی سے بات چیت کرنے کے بعد ہی وہ طے کریں گے کہ آگے کیا کرنا ہے۔ گہلوت دہلی میں کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کے بعد آج شام ممبئی جائیں گے اور جمعرات کو کیرالہ جائیں گے، جہاں راہل گاندھی سے ملاقات کریں گے اور ’بھارت جوڑو یاترا‘میں شامل ہوں گے۔ ادھر کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے پہلے ہی اشارہ دے دیا ہے کہ وہ صدر کے عہدے کا الیکشن لڑیں گے۔
دوسری جانب کانگریس صدر کے عہدہ کےلئے انتخاب لڑنے کی بحث کے درمیان، کیرالہ سے پارٹی کے لوک سبھا رکن ششی تھرور نے بدھ کو یہاں پارٹی کے انتخابی انچارج مدھو سودن مستری سے ملاقات کی۔خبریں ہیں کہ تھرور نے اس سے قبل پارٹی صدر سونیا گاندھی سے بھی ملاقات کی تھی۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ تھرور نے محترمہ گاندھی سے کہا کہ وہ صدر کے عہدے کےلئے انتخاب لڑنا چاہتے ہیں، جس پر پارٹی صدر نے کہا کہ کوئی بھی شخص انتخاب لڑ سکتا ہے اور اگر آپ چاہیں تو آپ بھی انتخاب لڑ سکتے ہیں۔دریں اثنا،  تھرور نے آج  مدھو سودن مستری سے ملاقات کی۔  مستری سے جب اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ کانگریس کے آئین میں کوئی بھی شخص صدر کے عہدہ کے لیے انتخاب لڑ سکتا ہے ۔  تھرور جو لڑنا چاہتے ہیں ان کا بھی خیر مقدم ہے ۔انہوں نے کہا کہ جو بھی امیدوار بن رہا ہے اسے کاغذات نامزدگی سے قبل دس ڈیلیگیٹس کے دستخط حاصل کر کے الیکشن افسر کو جمع کرانا ہوگا جس کے بعد ان کے کاغذات نامزدگی کی جان

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS