سی بی آئی،ای ڈی سے پورے ملک کو ڈر ایا جارہا ہے

0

نئی دہلی (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے مرکزی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ 24 گھنٹے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) – انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعے پوری قوم کو ڈرا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے لیے کچھ مثبت کام بھی کریں، تب ہی ملک آگے بڑھے گا۔ بی جے پی کے اسٹنگ آپریشن پر صحافیوں کے پوچھے گئے سوال پر مسٹر کجریوال نے کہا کہ نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے کہا ہے کہ سی بی آئی کی تحقیقات چل رہی ہے ۔ تمام اسٹنگ آپریشن سی بی آئی کو سونپ دیں۔ سی بی آئی کو پیر تک تحقیقات کرنے دیں۔ چار دن بہت ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS