بیگو سرائے ( یواین آئی ) بہار کے بیگو سرائے ضلع میں منگل کو نیشنل ہائی وے نمبر 28 پرتقریباً30 کلو میٹرتک فائرنگ کر کے بدمعاشوں کے فرار ہونے کے معاملے میں لاپروائی برتنے والے 7پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے ۔پولیس سپرنٹنڈنٹ یوگیندر کمار نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے بدھ کو پولیس
گشتی میں لاپروائی برتنے والے گشت میں شامل 7پولیس اہلکاروں کو فوری اثر سے معطل کر دیا۔در اصل موٹر سائیکل سوار بدمعاش 4 تھانوں کے سامنے سے
فائرنگ کرتے ہوئے نکلے تھے لیکن کسی بھی تھانے پر پولیس کا کوئی اہلکارموجود نہیں تھا۔سماج دشمن عناصر کی اِس کارروائی میں ایک ہلاک اور 10 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ادھر پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر بدمعاشوں کی شناخت میں مصروف ہوگئی ہے ۔ اب تک اس معاملے میں چار لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے اور پولیس ان سے تفتیش کر رہی ہے ۔ پولیس نے اہم شاہراہوں پر ناکہ بندی بھی کر رکھی ہے اور
جگہ ۔ جگہ گاڑیوں کی تلاشی کے احکامات دیئے گئے ہیں۔
بیگوسرائے نیشنل ہائی وے فائرنگ معاملہ7پولیس اہلکار معطل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS