نئی دہلی (ایجنسی) :اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری ضلع میں بدھ کی شام دو نابالغ دلت بہنوں کی لاشیں درخت سے لٹکی ہوئی ملنے کے بعد 6 لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم کی ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوا۔ لکھیم پور کھیری کے ایس پی سنجیو سمن نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 6 ملزمان کی شناخت چھوٹو، جنید، سہیل، حفیظ ال، کریم الدین اور عارف کے طور پر کی گئی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ سہیل اور جنید نے دونوں لڑکیوں کو قریب کے کھیت میں لے جا کر زیادتی کی۔
https://twitter.com/HindustanUPBH/status/1570280948654133249?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1570280948654133249%7Ctwgr%5E0f41e48863d8d30ffb866cab5b9718414cdb512e%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.livehindustan.com%2Futtar-pradesh%2Fstory-lakhimpur-kheri-gangrape-murder-two-accused-raped-other-accused-supported-6-arrested-one-accused-injured-in-encounter-7084169.html
بتایا گیا کہ لڑکیوں نے مطالبہ کیا کہ ملزم ان سے شادی کرے۔ ان دونوں لڑکیوں کا گلا دبا کر قتل کر دیا گیا۔ حفیظ، عارف اور کریم الدین نے جنید اور سہیل کی مدد ان لڑکیوں کو درخت سے لٹکانے میں مدد کی۔ ایس پی سمن نے بتایا کہ چھوٹو کے علاوہ تمام ملزمان لکھیم پور کھیری کے لال پور گاؤں کے رہنے والے تھے۔ چھوٹو جو کہ متاثرہ کا پڑوسی تھا۔اس نے دونوں لڑکیوں کا ملزم سے تعارف کرایا۔ پولیس اہلکار نے بتایا کہ اگلے چند گھنٹوں میں پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا۔