احمد آباد، (ایجنسیاں)گجرات میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں ایک زیر تعمیر عمارت کی لفٹ گر گئی ہے۔ اس حادثہ میں 7 لوگوں کی موت کی خبر ہے۔ یہ حادثہ احمد آباد میں پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہاں ایک زیر تعمیر عمارت کی لفٹ اچانک گر گئی۔ لفٹ گرنے کے وقت 8 افراد وہاں کھڑے تھے۔ ان میں سے 7 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ ایک نوجوان زخمی ہے جسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ زیر تعمیر عمارت کی یہ لفٹ کیسے ٹوٹی؟ اس کے بارے میں ابھی تک کوئی خاص معلومات نہیں ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ واقعہ کے بعد افراتفری مچ گئی۔ اس حادثہ میں 7 لوگوں کی موت ہونے کی اطلاع ہے اور ایک زخمی ہے جس کا علاج چل رہا ہے۔اس واقعہ کے بارے میں کچھ میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ احمد آباد میں یونیورسٹی کے قریب ایک دردناک حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں اچانک ساتویں منزل سے لفٹ ٹوٹ گئی جس میں 7 مزدوروں کی موت ہو گئی اور ایک کی حالت نازک ہے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب اسپائر 2 نامی عمارت کا تعمیراتی کام جاری تھا۔ میڈیا کو معلومات دیتے ہوئے چیف فائر آفیسر جیش کھاڈیا نے بتایا کہ احمد آباد میں لفٹ گرنے کے واقعہ میں 7 مزدوروں کی موت ہو گئی ہے۔ اس واقعہ کی کچھ تصاویر نیوز چینلوں پر دکھائی گئی ہیں۔ اس میں نظر آ رہا ہے کہ جائے وقوع سے لاشیں اٹھائی جا رہی ہیں۔ کچھ لوگ وہاں امدادی کام کرتے نظر آ رہے ہیں۔
یہاں اس حادثہ کے بعد سیکورٹی نظام پر بھی سوال اٹھ رہے ہیں۔ زخمیوں کا سولا سول اسپتال میں علاج جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس حادثہ میں مرنے والے تمام افراد پنچ محل ضلع کے گھوگھمبا کے رہنے والے تھے۔
گجرات میں زیر تعمیر عمارت کی لفٹ گرنے سے 7 افراد ہلاک
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS