عدالت کا فیصلہ عبادت گاہ قانون کی واضح خلاف ورزی:مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی

0

نئی دہلی، (پی ٹی آئی)مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) نے منگل کو دعویٰ کیا کہ گیان واپی معاملے میں ضلع عدالت کا فیصلہ عبادت گاہ قانون 1991 کی واضح خلاف ورزی ہے۔ سی پی ایم نے ایک بیان میںکہا کہ عدلیہ کے ایک حصے کی جانب سے قانون کی غلط تشریح کیے جانے سے اس کے سنگین نتائج ہوں گے کہ مانو یہ قانون کسی چیز کو روکنے کے لیے تھا۔ بائیں بازو کی پارٹی نے الزام لگایا کہ اس میں کوئی راز کی بات نہیں ہے کہ بی جے پی تاریخ سے چھیڑ چھاڑ کرتی ہے تاکہ اقلیتی کمیونٹیوں کو نشانہ بنایا جا سکے۔ اس نے کہا کہ 1991 کا قانون فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قومی مفاد کو قائم رکھنے کے لیے بنایا گیا تھا۔ وارانسی کے ضلع جج اے کے وشویش کی عدالت نے گیان واپی-شرنگار گوری معاملے کی میرٹ کو چیلنج کرنے والے مسلم فریق کی عرضی کو خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاملہ عبادت گاہ ایکٹ اور وقف ایکٹ کے لحاظ سے ممنوعہ نہیں ہے، لہٰذا وہ اس معاملے کی سماعت جاری رکھے گی۔ معاملے کی اگلی سماعت 22 ستمبر کو ہوگی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS